بیلتنگڈی، 30 / مارچ (ایس او نیوز) دھرمستھلا - مندورپاڈی روڈ پر موٹر بائک اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں بائک سوار ہلاک ہوگیا جبکہ پچھلی سیٹ پر سوار دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
حادثہ میں اپنی جان گنوانے والے شخص کا نام پرساد شیٹی (27 سال) اور شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیے گئے شخص کا نام وشواناتھ راو (42 سال) بتایا جاتا ہے ۔
بائک اور ٹرک کے درمیان تصادم اتنا زبردست تھا کہ دونوں بائک سوار اچھل کر سڑک پر گر گئے ۔ مقامی لوگوں کو فوراً دونوں زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کیا ۔ مگر پرساد کو جب مزید بہتر علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال میں منتقل کیا جا رہا تھا تو اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
بیلتنگڈی ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس رجسٹر کیا ۔